ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / کاکپٹ میں سگریٹ پی رہاتھاپائلٹ،حادثے کاشکارہواتھایوایس-بنگلہ جہاز، رپورٹ میں خلاصہ

کاکپٹ میں سگریٹ پی رہاتھاپائلٹ،حادثے کاشکارہواتھایوایس-بنگلہ جہاز، رپورٹ میں خلاصہ

Tue, 29 Jan 2019 00:32:52    S.O. News Service

نئی دہلی :28/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)گزشتہ سال نیپال میں ایک بڑا حادثہ ہوا تھا، جس میں 51افراد ہلاک ہوئے تھے۔حادثے کی تحقیقات کے بعد اتوار کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس جہازدھماکے کیلئے کوئی اور بلکہ خود پائلٹ ذمہ دار تھا۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ پائلٹ کاکپٹ میں سگریٹ نوشی کررہا تھا اور اسی وجہ سے جہاز حادثہ کاشکارہوگیا۔نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو کے تربھون انٹرنیشنل ایرپورٹ(ٹی آئی اے)میں گزشتہ سال 12مارچ کویوایس-بنگلہ ایئر لائن بمبارڈ یر (یوبی جی -211)لینڈنگ کے ٹھیک بعد کریش ہو گیا تھا،اب حکام نے تصدیق کی ہے کہ پابندی کے باوجود پرواز کا پائلٹ کاکپٹ میں سگریٹ نوشی کر رہا تھا اور اس کے باعث جہاز تباہ ہوگیا۔بتادیں کہ کمپنی کی پالیسی کے مطابق سگریٹ نوشی تمام گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں میں مکمل طور پر ممنوعہ قرار دیا جاتا ہے۔انکوائری کمیشن کی طرف سے موصول ہوئی معلومات کے مطابق پائلٹ سگریٹ پینے کا عادی تھا۔انکوائری کمیشن کاک پٹ وائس ریکارڈر سے ملی معلومات کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ پرواز کے دوران پائلٹ نے کاکپٹ میں سگریٹ پی تھی۔رپورٹ واضح طور پر بیان کرتی ہے کہ سگریٹ نوشی پرواز میں استعمال کی گئی تھی۔یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پرواز کے دوران کسی بھی قسم کی ممنوعہ منشیات استعمال نہیں کی گئی تھی۔انکوائری کمشنر نے اس رپورٹ میں کہا کہ یہ واقعہ پائلٹ کی غفلت سے مکمل طور پر ہواہے۔


Share: